پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق روپے کی مضبوطی سے درآمدات سست ہونے اور مہنگائی میں کمی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی بہتری کا امکان ہے۔
مرکزی بینک اور مالیاتی حکام نے اس صورتحال کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ ملکی معیشت میں استحکام کے آثار نظر آ رہے ہیں اور روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 05 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 02 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 50 پیسے رہی۔
کویتی دینار کی قدر 922 روپے 20 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 26 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے ریکارڈ کی گئی۔