5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا


وفاقی کابینہ نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد سرکاری شعبے کے ذریعے کی جائے گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام چینی کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے وہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف اور واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے۔

ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پر بوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔

وزارت نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی، لیکن اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے چینی درآمد کی جا رہی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top