پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔ چین سے متعارف ہونے والی “DongFeng Box” کو چاولہ گروپ نے پاکستانی مارکیٹ میں لایا، جو کہ اس گاڑی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر بھی ہیں۔
لیکن اب دوسری جانب GuGo موٹرز نے اپنی “GuGo Box” کے ساتھ مارکیٹ میں دھماکے دار انٹری دے دی ہے اور صرف دو ماہ بعد ہی اپنی تمام ویریئنٹس کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
GuGo موٹرز نے اپنے تین ای وی ویریئنٹس E1، E2، اور E3 کی قیمتوں میں 10 لاکھ 50 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے۔ اس اقدام نے GuGo Box کو نہ صرف زیادہ پرکشش بنا دیا ہے بلکہ DongFeng Box کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستا بھی کر دیا ہے۔
نئی قیمتیں
باکس ای ون ایکو (Box E1 Eco) کی نئی قیمت 56 لاکھ 50 ہزار مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 67 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔
باکس ای 2 پلس (Box E2 Plus) کی قیمت میں بھی دس لاکھ پچاس ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 62 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 73 لاکھ میں فروخت ہو رہی تھی۔
باکس ای 3 پریمیئم (Box E3 Premium) کی قیمت کمی کے بعد 66 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 77 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔
کمپنی کے مطابق یہ نئی قیمتیں محدود اسٹاک کے لیے ہیں۔ بکنگ 5 لاکھ روپے کے جزوی ادائیگی پر جاری ہے اور گاڑیوں کی ڈیلیوری اپریل میں ہی متوقع ہے۔