پی آئی اے سمیت اہم اداروں کی نجکاری جلد مکمل ہوگی: وزیر خزانہ

پی آئی اے سمیت اہم اداروں کی نجکاری جلد مکمل ہوگی: وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، یورو اور ڈالر بانڈز بھی منصوبے میں شامل ہو گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معیشت میں اصلاحات اور مواقع پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کئی برس بعد پرائمری سرپلس حاصل کیا ہے، افراط زر سنگل ڈیجٹ پر آگیا ہے اور کرنسی اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے، جبکہ ریکوڈک کے منصوبے سے پاکستان کی بیرونی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت جلد نئی صنعتی پالیسی لانے جا رہی ہے، پی آئی اے سمیت بڑے اداروں کی نجکاری جلد مکمل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا اور یورو اور ڈالر بانڈز بھی منصوبے میں شامل ہو گا۔ متحدہ عرب امارات کے وفد نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top