پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک بڑی کمی؟ شہریوں میں خوشی کی لہر

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک بڑی کمی؟ شہریوں میں خوشی کی لہر


عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر میں 13سے15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کی کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا اپنی سفارشات تیار کرے گا جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top