پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن کمی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حیران کن کمی


عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گرگئیں،پیٹرول کی قیمت 76 ڈالر51 سینٹ سےکم ہوکر 73 ڈالر71سینٹ پر آ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں فی بیرل 2 ڈالر80 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پیٹرول پرفی بیرل پریمئم میں 35 سینٹ کمی ہوگئی،پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 سینٹ کمی ہوئی ہے

پیٹرول پرایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسےکمی ریکارڈ کی گئی ہے،پیٹرول پرفی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 32 پیسے،سمندری ڈیوٹی میں 51 پیسےکمی ہوئی ہے،پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 19 پیسےکمی ریکارڈ کی گئی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی بیرل 74سینٹ کمی،ریفائنری میں37 پیسےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین 15اکتوبر کو ہوگا،حکومت عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے فرق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top