پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدےکی خبر پر سرمایہ کار متحرک ہوگئے اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیااورایک لاکھ 57 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر842 پوائنٹس کے اضافے کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 157020 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 156177 کی سطح پر بند ہوا تھا۔