پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرلیا اور ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر کے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرپٹو اور ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر دی ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن کا ذمہ سنبھالے گی۔
یہ اقدام پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری اور عالمی ڈیجیٹل فنانس میں داخلے کا اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
کرپٹو انڈسٹری سے وابستہ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی میں نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کا اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں عملی سرمایہ کاری اور مالی استحکام کی علامت ہے۔
فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بھی پاکستان کی کرپٹو توانائی اور حکمت عملی کو سراہا گیا ہے، جسے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور فعال کردار کا اعتراف قرار دیا گیا۔
بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان آخرکار عالمی جدت کے میدان میں ایک فعال شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے،
اس موقع پر پاکستان کو سوئٹزرلینڈ اور ایل سلواڈور جیسے ممالک کے ساتھ بٹ کوائن ریزرو کو قانونی ٹینڈر کے طور پر اپنانے والے ممالک کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرلیا۔۔ پاکستان نے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کردی۔۔ پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن شروع۔۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے پاکستان کی کرپٹو پالیسی نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔۔ ہمارے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں عملی سرمایہ کاری کی علامت ہے۔۔ کرپٹو توانائی میں تیزی سے پیشرفت کو فنانشل ٹائمز نے بھی سراہا ہے۔۔ یہ پہچان پاکستان کی کرپٹو میں بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔۔ ہم عالمی جدت کے میدان میں اپنا مقام حاصل کررہے ہیں