پاکستان سٹاک میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا

پاکستان سٹاک میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا


پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 4297 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 100انڈیکس 1لاکھ 38 ہزار 597 پر بند ہوا۔

 ہفتے کے دوران 100انڈیکس کی بلند ترین سطح1لاکھ 40 ہزار 585 رہی ایک ہفتے میں بازار میں 3.81 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

 شیئرز بازار کی ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 179 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 228 ارب روپے بڑھ کر 16517 ارب روپے ہوگئی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top