پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹل تعاون کو تیز کرنے پر اتفاق کر لیا۔
اعلامیے کےمطابق پاکستانی وفد نےوزیراعظم شہبازشریف کےکیش لیس اکانومی کےوژن کو اجاگرکیا۔دونوں ملکوں نے اس شعبےمیں تکنیکی ٹیموں کی سطح پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں وزیراعظم کےڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں یو اے ای حکام نےڈیجیٹل ادائیگیوں اور وصولیوں کے نظام پرتفصیلی بریفنگ دی اور اپنے تجربات شیئر کیے،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان جدیدگورننس کے شعبےمیں اب تک کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مختلف شعبوں میں نالج اور تجربات کے تبادلے پر یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔