مالی سال 2024-25 میں پاک-امریکا تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ اس دورانیے میں پاکستان کی امریکا کو5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔
ذرائع کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں جب کہ دیگر تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔ اسی طرح ٹی شرٹس کی برآمدات 36 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں اور جرسیز، پلوورز اور کارڈیگنز کی برآمدات 31 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔
علاوہ ازیں جرابوں (ہوزری) کی برآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک جا پہنچیں۔ نٹ والے مردانہ شرٹس کی برآمدات 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 16 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئیں جب کہ خواتین کے سوٹ، جیکٹس اور ڈریسز کی برآمدات 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔
ذرائع کے مطابق درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکا سے کپاس کی درآمدات 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سویابین کی درآمدات 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ کوئلے کی درآمدات 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئیں جب کہ کیمیکل ووڈ پلپ کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر تک محدود رہیں۔
اسی طرح ٹربو جیٹ اور گیس ٹربائن کی درآمدات 5 کروڑ ڈالر رہیں۔ آٹو میٹک ڈیٹا پروسیسنگ مشینوں کی درآمدات 4 کروڑ ڈالر رہیں۔ پیٹرولیم آئل (نہ کہ خام تیل) کی درآمدات 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں اور میڈیکل آلات کی درآمدات 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔ علاوہ ازیں میوہ جات (Nuts) کی درآمدات 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک ریکارڈ ہوئی ہیں۔