پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، روپے کے مقابلے ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، روپے کے مقابلے ڈالر سستا


پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 157,000 پوائنٹس کی بلند ترین سطح حاصل کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تاریخی اضافہ ملکی معیشت میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے رجحان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اس دوران مختلف شعبوں کی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس سے مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کے بعد سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

تاہم مارکیٹ کی اتار چڑھاؤ کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط حکمت عملی اختیار کرنا بھی ضروری ہے۔

معاشی کامیابیوں کی متواتر خبروں نےاسٹاک مارکیٹ کی کایا پلٹ دی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

جہاں کاروبار کےشروع ہوتے ہی ہنڈریڈ انڈیکس نے 1001 پوائنٹس بڑھ کر 157088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 56 ہزار87 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب سمندر پار پاکستانیوں نے صرف 2ماہ میں آئی ایم ایف پروگرام جتنے 6.5 ارب ڈالر وطن بھیجنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس سے بھی اسٹاک پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top