پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگِ میل عبور ہوگیا، ڈالر کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈریڈ انڈیکس 602 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 58 ہزار 555 کی نئی بلند سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو انڈیکس کی اب تک کی سب سے بڑی سطح ہے۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے پہلی مرتبہ 1 لاکھ 58 ہزار کی حد عبور کی تھی اور کاروبار 1775 پوائنٹس اضافے کے بعد 157953 پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر7پیسے سستاہونے کے بعد 281.47 روپے سے کم ہوکر 281.40 روپے پر آگیاہے۔