وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کا سطحی اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کا سطحی اجلاس


وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکو ڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس آج کیا گیا۔ اجلاس میں مستقبل کی کارگو اور نقل و حمل کی ضروریات کے پیش نظر پاکستان ریلویز کی ترقی بشمول ایم ایل -1 اور ایم ایل -3 کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔

جس کے بعد وزیراعظم نے  2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فائنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کر دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز ملکی معیشت اور مواصلات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ریکو ڈک کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے سے بلوچستان کے مائنز اینڈ منرلز شعبے کی ترقی ہو گی اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top