ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی اپیل کی سماعت کا فیصلہ کل متوقع

ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی اپیل کی سماعت کا فیصلہ کل متوقع


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہوئی ہے۔

نیپرا اس درخواست پر کل سماعت کرے گا تاکہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری یا فیصلہ جاری کیا جا سکے۔

حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق یہ ایڈجسٹمنٹ کے-الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگی، اور امکان ہے کہ اکتوبر کے بلوں میں اگست کی ایڈجسٹمنٹ شامل کی جائے۔

یاد رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل جون اور جولائی کے لیے کے-الیکٹرک کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف مل رہا ہے۔

ملک کے ماندہ باقی صارفین کے لیے جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی جب کہ ڈسکوز صارفین کو جولائی کی ایڈ جسٹمنٹ کا ریلیف رواں ماہ کے بلوں میں مل رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top