ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان


سندھ کی تحصیل اوباڑو اور گردونواح میں آٹے کی قیمت 4200 روپے فی من سے تجاوز کرگئی ہے۔ قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، جبکہ 4200 روپے فی من آٹا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔

حکومتی دعوؤں کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں کمی ممکن نہ ہوسکی اور صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

فی کلو آٹا 105 روپے میں فروخت ہورہا ہے جس کے باعث دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے آٹا سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top