روئی کی منڈی میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی من قیمتوں میں 200 سے 300 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تاجروں کے مطابق مانگ میں اضافہ اور مارکیٹ کے غیر یقینی حالات اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
جبکہ کاٹن سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں مزید مہنگائی کا امکان ہے۔
اضافے کے بعد فی من روئی کی قیمت 16 ہزار 400 روپے سے 16 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئیں۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ بارش کے باعث معیاری روئی کی محدود دستیابی کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بارشوں کے باعث تمام کاٹن زونز میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔