ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری


وفاقی حکومت نے خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خود مختار، نیم خود مختاراداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ن اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top