مالی سال 2024-25: ملکی برآمدات کا حجم 32 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

مالی سال 2024-25: ملکی برآمدات کا حجم 32 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا


گزشتہ مالی سال 2024-25 میں ملکی برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 32 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار  میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 7.39 فیصد اضافہ، 17.88 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ریڈی میڈ گارمنٹس،خام کپاس،دھاگے، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، ٹاولز،خیموں کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ غذائی اجناس کی برآمدات میں 3.44 فیصد کمی کے ساتھ حجم 7.11 ارب ڈالر رہا۔ چاول، پھل، سبزیوں،مصالوں، گوشت کی ایکسپورٹس میں کمی آئی جب کہ چینی، مچھلی، تمباکو کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال 41کروڑ 10 لاکھ ڈالرکی 7 لاکھ 65 ہزارٹن چینی برآمد کی گئی۔ اسی طرح مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات 4.84 فیصد اضافے سے 4.22 ارب ڈالررہی، جن میں قالین، غالیچے، دستانے،فٹبال سمیت اسپورٹس گڈزشامل ہیں۔

علاوہ ازیں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 4.87 فیصد اضافے سے 57 کروڑ 25لاکھ ڈالر رہی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top