March 16, 2025
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی


دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی واقعہ ہوئی ہے۔

24 قیراط فی تولہ سونا 3300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2887 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہو گئی تھی۔

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *