عالمی منڈی کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
فی تولہ سونا 6 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، جب کہ دس گرام سونا 5 ہزار 144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے میں فروخت ہوا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 12 روپے بڑھ کر فی تولہ 4 ہزار 315 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہوکر 3540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔