سیلاب متاثرین کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فوری امداد کا اعلان

سیلاب متاثرین کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی فوری امداد کا اعلان


ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے سیلاب متاثرین کیلئے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساٹوکانڈا نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے 3ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ حکومت پاکستان کی جانب سے درخواست پر دی جارہی ہے۔ صدر ایشیائی ترقیاتی بینک ماساٹوکانڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان تباہ کن سیلاب کاسامنا کر رہا ہے سیلاب نے خاندانوں اور برادریوں کو بےگھر کر دیا ہے، اےڈی بی بحران کےدوران پاکستان کےساتھ مضبوطی سےکھڑا ہے۔ بل گیٹس بل گیٹس کی ’’گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی فلاحی تنظیم ’’گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ گیٹس فاؤنڈیشن کی یہ امداد چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع کے 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین کے لیے ہے۔ اس امداد سے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈبلیو ایچ او پاکستان کے نمائندہ ڈاپنگ لو نے بروقت امداد فراہمی پر گیٹس فاونڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس امداد سے متاثرین کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔ ڈبلیو ایچ او انسانی جانوں کے تحفظ کیلیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈاپنگ لو نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے مون سون شدت اختیار کر رہا ہے اور قدرتی آفات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت عامہ کے تحفظ کیلیے بہتر تیاری و بروقت ردعمل ضروری ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top