سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا


پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع اور منڈی میں اعتماد کے باعث تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا ہے۔ اسی دوران تبادلہ مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی، جس سے ملکی مالیاتی صورتحال میں بہتری کے آثار سامنے آئے ہیں۔

سرمایہ کاروں نے اسے مارکیٹ میں مثبت رجحان اور معیشت کی بہتری کی علامت قرار دیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضا فہ ہوا۔

جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top