سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ


عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3414 ڈالر پر آگئے۔ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے تین لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور دس گرام 600 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 10 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی کی قیمت برقرار ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top