سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا


سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور عالمی و مقامی صرافہ بازار میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے کا ہو گیا، جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 3 ہزار 1 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ 4 ہزار 826 روپے ہو گئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 35 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top