سونے کی عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

سونے کی عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی


سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2613ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 271200 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 232510 روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top