سونا کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟

سونا کی قیمت میں کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں عالمی منڈی کے زیراثر سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی تولہ سونے کے بھاؤ 500 روپے کم ہوگئے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار798 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2736 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے اور فی تولہ 700 سونا روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے اور فی تولہ 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top