سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 4 لاکھ سے تجاوز کر گیا

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 4 لاکھ سے تجاوز کر گیا


پاکستان میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ ریٹ پہلی بار 4 لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا۔ آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

10 گرام سونا بھی 5 ہزار 58 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے میں فروخت ہوا۔

گزشتہ روز ہفتے کو فی تولہ سونا 1 ہزار 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے تک پہنچا تھا، تاہم پیر کو اس میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے، جہاں قیمت 59 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس پر مزید 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 30 اگست سے اب تک 10 گرام سونا مجموعی طور پر 31 ہزار 35 روپے اور فی تولہ 36 ہزار 200 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جو 88 روپے بڑھ کر فی تولہ 4 ہزار 792 روپے تک پہنچ گئی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top