چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت عوامی سماعت میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا۔
سماعت کے دوران کمپنی نے گیس ٹرانسپورٹیشن چارجز میں بھی اضافہ مانگا، تاہم انڈسٹریل صارفین اور عوام نے اس مطالبے کی مخالفت کی اور قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی۔
چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، اور اس کے لیے سوئی گیس کمپنیوں کے معیار سخت کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی 57 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 141 ارب روپے کی ریونیو ریکوائرمنٹ مسترد کی گئی۔
مسرور خان نے یقین دلایا کہ گیس کی قیمتیں قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
دونوں گیس کمپنیوں (سوئی سدرن اور سوئی ناردرن) کے مالی خسارے کو بھی دیکھنا ہے۔