روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی


انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں3 پیسے کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر 281.80 روپے سے کم ہوکر 281.77 روپے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.60 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 99 پیسے سستاہوکر 382.32 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.20 روپے ، سعودی ریال5 پیسے کمی سے 75.50 روپے پر آگیاجبکہ یورو 24 پیسے اضافے سے 330.64 روپے کا ہوگیا۔

 ادھرپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا تیزی پر اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے سے 148617 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 149234 رہی۔

 یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 147343 کی سطح پر بند ہوا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top