وزارت خزانہ نے سرکاری کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں میں تنخواہیں 20سے 25فیصد بڑھانے کی منظوری دیدی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں گریڈ1سے 16تک 25فیصد تنخواہ بڑھے گی،جبکہ گریڈ17سے 22تک 20فیصد تنخواہ بڑھے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہ میں اضافہ یکم جولائی 2024سے ہوگا۔