حکومت کا بجلی صارفین پر یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نافذ کرنے کا اعلان

حکومت کا بجلی صارفین پر یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نافذ کرنے کا اعلان


حکومت نے ملک بھر میں بجلی صارفین پر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو یکساں طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد نظام میں شفافیت لانا، علاقائی فرق کو ختم کرنا اور بلنگ کے عمل کو منصفانہ بنانا ہے۔

کے -الیکٹرک اور دیگر ڈسکوز کے فیول چارجز میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جون 2025 کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی اگست کے بلوں میں وصولی ہوگی۔

وزارت خزانہ نے فیصلہ خزانے پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالنے سے مشروط کر دیا ہے۔

کے-الیکٹرک کے ٹیرف میں زیادہ فیول کاسٹ کی وجہ سے حکومت سبسڈی برداشت کر رہی ہے۔

سرکاری ڈسکوز کا متعین کردہ ایف سی اے کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی نافذ کیا جائے گا۔

نیپرا ڈسکوز کے فیول چارجز ایڈجسٹمبٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی کرے گا۔

اس کا مقصد ملک بھر میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنا ہے،

ای سی سی نے اس حوالے سے نیپرا کو رہنما اصول جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مقصد انرجی سیکٹر کی مالی پائیداری اور وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کو یقینی بنانا ہے۔

کے-الیکٹرک کے لیے متعین شدہ اور نوٹیفائیڈ چارجز کے درمیان فرق کو سبسڈی یا کراس سبسڈی کے ذریعے پورا کیا جائے۔

وقت گزرنے کے ساتھ مالی خود انحصاری حکومت کی سبسڈی کی ضرورت ختم کر دے گی۔ سبسڈی صرف لائف لائن۔

صنعت یا زرعی صارفین کے لیے حکومتی پالیسی کے مطابق ہوں گی۔

حکومت براہِ راست یا بالواسطہ سبسڈیز کے ذریعے یکساں کنزیومر اینڈ ٹیرف برقرار رکھ سکتی ہے۔

بیس ٹیرف اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے پہلے ہی یکساں نرخ برقرار ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top