توانائی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، تاریخی پیشرفت

توانائی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کا اہم اقدام، تاریخی پیشرفت


ایس آئی ایف سی اور اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کی مشترکہ کاوشوں سے ریفائننگ سیکٹر میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

ای سی سی نے سنر جیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیہ فریم ورک کی منظوری دے دی جس کے تحت واجبات کی اصل رقم کی وصولی، پیٹرولیم ڈویژن کو معاہدے پر دستخط کی اجازت ہوگی۔ سنر جیکو اب اوگرا معاہدے پر براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی کے تحت عملدرآمد کر سکے گا، پالیسی کا مقصد ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، یورو-فائیو ایندھن کی تیاری اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔

صنعتی ماہرین نے اس فیصلے کو ریفائنری اپ گریڈیشن کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ براؤن فیلڈ پالیسی پر عملدرآمد سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری اورصنعتی جدید کاری کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top