بجلی کے بل بڑھنے کا امکان، عوام کے لیے الرٹ

بجلی کے بل بڑھنے کا امکان، عوام کے لیے الرٹ


بجلی صارفین پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، صارفین پر بجلی مزید 19 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔

نیپرا اتھارٹی کی جانب سے بجلی مزید 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کمپنیوں کو 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

ڈسکوز کو دی جانے والی بجلی کی لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تھی، اگست کے لئے ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top