بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی ایک روپے 69 پیسے سستی ہونےکا امکان ہے۔
نیپرا آج سی پی پی اےکی بجلی قیمت میں کمی کی درخواست پرسماعت کرےگا،نیپرا میں درخواست جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی،دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ جولائی میں 14 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیداوار رہی۔
جولائی میں 13 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی،بجلی کی فی یونٹ لاگت جولائی میں 8 روپے 18پیسے رہی،ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 40.13 فیصد رہی،
سی پی پی اے کےمطابق جولائی میں مقامی کوئلے سے 10.64 فیصد بجلی کی پیداوار رہی،ایک ماہ میں درآمدی کوئلے سےبجلی پیداوارکا حصہ 8.07 فیصد رہا،جولائی میں گیس سے بجلی کی پیداوار 7.74 فیصد رہی،درآمدی ایل این جی سے 17.26 ، جوہری ایندھن سے 9 فیصد پیداوار رہی۔