ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں 15 دن کی توسیع کا اعلان کر دیا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 15 دن کی توسیع کر دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ٹیکس دہندگان کو اپنی رپورٹنگ مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت دینا اور غیر ضروری جرمانے سے بچانا ہے۔ 

ایف بی آر نے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے، فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا۔

قبل ازیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 ستمبر کی مقرر کردہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔

تاہم شدید مجبوری کی صورت میں کمیٹی کی منظوری سے ٹیکس دہندگان زیادہ سے زیادہ 15 روز کی توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔

بشرطیکہ واجب الادا ٹیکس 30 ستمبر 2025 تک جمع کرا دیا جائے۔

اعلامیہ کے مطابق یہ خبریں بھی غلط ہیں کہ آئی آر ایس سسٹم سست روی کا شکار ہے۔

ایف بی آر کا آئی آر ایس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال ہے اور سسٹم بلاتعطل کام کر رہا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top