ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

تاکہ ٹیکس دہندگان کو اضافی وقت مل سکے اور وہ باآسانی اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں۔

اس اقدام کا مقصد ٹیکس کے عمل کو آسان بنانا اور ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

سال 2025کے ٹیکس گوشوارے اب 26 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

اس سے پہلے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ 18 اگست مقرر تھی۔

ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا۔

سیلز ٹیکس کے واجبات مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top