انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کا جینا دوبھرہو گیا

انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کا جینا دوبھرہو گیا


کراچی میں انڈوں کی قیمتیں عوام کے صبر کا کڑا امتحان لینے لگی ہیں۔ سرکاری نرخ نامے میں فی درجن انڈے 285 روپے مقرر ہیں، مگر مارکیٹ میں یہ 300 سے 320 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں پر قابو نہ پانے پر انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے اور ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ جب پولٹری فارم والے ہی انڈے مہنگے فراہم کرتے ہیں تو وہ سستے میں فروخت نہیں کر سکتے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی انتظامیہ فوری طور پر انڈوں کی قیمتوں پر کنٹرول کرے تاکہ ناشتہ عام آدمی کی پہنچ سے دور نہ ہو ۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top