امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، وفاقی وزیر خزانہ نے اگلے مراحل سے آگاہ کر دیا

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، وفاقی وزیر خزانہ نے اگلے مراحل سے آگاہ کر دیا


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ایک بیان میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے اور امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرمایہ کاری ریکوڈک میں مرکوز ہوگی اور اس کے بعد منصوبے کے اگلے مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیرف کا فیصلہ سامنے آچکا ہے اور اب سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

امریکا سے معاہدے اور تجارتی امور کی تمام تفصیلات بھی واضح کر دی گئی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top