امریکہ نے پاکستان کی مچھلی برآمدی درخواست منظور کر لی

امریکہ نے پاکستان کی مچھلی برآمدی درخواست منظور کر لی


پاکستان کو امریکہ میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ میں مچھلی کی برآمدات کے لیے چار سال کی اجازت دی گئی ہے، جو پاکستانی سی فوڈ کے معیار کا عالمی اعتراف ہے۔

جنید انوار نے مزید کہا کہ پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پورا اترتی ہیں، جس سے سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی منظوری سے پاکستان کی برآمدات کو استحکام حاصل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی جس سے 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جب کہ اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top