اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز، آئی ایم ایف کا ہدف حاصل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر سے تجاوز، آئی ایم ایف کا ہدف حاصل


 پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور اہم شرط پوری کر دی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر کے مقررہ ہدف سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 کے اختتام پر مرکزی بینک کے ذخائر 14.51 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جو گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 9.39 ارب ڈالر تھے۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5.12 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور متوقع غیر ملکی مالی معاونت کی بروقت آمد نے ذخائر میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف دیا گیا تھا، جسے اب کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے، جو مالیاتی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top