اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر17 ارب ڈالرکی سطح عبور کرگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر17 ارب ڈالرکی سطح عبور کرگئے


زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب ڈالر کی سطح عبور کر گئی، 13 جون کو ختم ہوئے ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر 12 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ ،26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top