پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا، جو گزشتہ روز ایک لاکھ 24 ہزار 379 پر پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جون کو بجٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 2 ہزار 328 پوائنٹس یا 1.91 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا تھا۔