پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ یکم جولائی کو مالی سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2,572 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,28,199 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج بدھ کو مالی سال کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے اور کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں اب تک1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا اور انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 400 کی سطح عبور کرچکا ہے۔