اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیسوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترامیم کی منظوری دی، جس کے تحت پرائیویٹ، پبلک سروس اور کمرشل گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی سمری میں کہا گیا کہ موجودہ ٹوکن ٹیکس اور دیگر ریٹس 2019 سے برقرار ہیں، اور انہیں صوبائی حکومتوں کے برابر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس اور دیگر فیسوں میں اضافہ نہ کرنے سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن (ای ٹی او) آفس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے فیسوں اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کے تعین کا اختیار وزارت داخلہ کو دینے کی منظوری دی گئی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top