وفاقی دارالحکومت میں چینی کی ریٹیل قیمت ایک سو بہتر روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، چینی ایکس مل ریٹ پر ایک سو پینسٹھ روپے فی کلو بیچی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقررہ قیمت کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
شہری چینی خریدتے وقت قیمت ریٹ لسٹ کے مطابق ہی ادا کریں۔
شہری چینی کی زائد قیمت وصول کرنیوالے دکانداروں کی نشاندہی بھی کریں۔