اب آسان قسطوں میں موٹر سائیکل حاصل کریں، سوزوکی کمپنی نے بڑی آفر لگا دی

اب آسان قسطوں میں موٹر سائیکل حاصل کریں، سوزوکی کمپنی نے بڑی آفر لگا دی


سوزوکی پاکستان نے اپنے مقبول موٹر سائیکل ماڈل GD 110S کے لیے نیا فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے، جس کے تحت خریدار اب یہ بائیک 24 ماہ کی آسان اقساط میں بغیر کسی سود کے حاصل کر سکتے ہیں۔

aکمپنی کے مطابق خریدار کو پہلے 25 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہوگا، جس کے بعد باقی رقم ماہانہ اقساط میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔

بائیک کی موجودہ قیمت 3,69,900 روپے ہے، جس کے لیے 25 فیصد ایڈوانس 92,475 روپے بنتی ہے۔ اس پلان کے تحت خریدار کو پہلی 23 اقساط ماہانہ 11,600 روپے اور آخری قسط 10,625 روپے ادا کرنی ہوگی۔

اس کے علاوہ، سوزوکی نے ایک متبادل پلان بھی پیش کیا ہے، جس میں خریدار 50 فیصد ایڈوانس دے کر باقی رقم 18 ماہانہ اقساط میں ادا کر سکتے ہیں۔

اس سکیم کے تحت ماہانہ قسط 10,300 روپے اور آخری قسط 9,850 روپے ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یہ بغیر سود کا پلان عوام پر بوجھ کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد سوزوکی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ڈیلرشپ سے اس اسکیم کے تحت بکنگ کروا سکتے ہیں۔

سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی خصوصیات موٹرسائیکل میں انجن 113 سی سی، 4 اسٹروک، ایئر کولڈ، SOHC، ٹرانسمیشن، 4 اسپیڈ اور 9 لیٹر پیٹرول آسکتا ہے۔

گراؤنڈ کلیئرنس: 140 ملی میٹر، وزن (ڈرائی): 108 کلوگرام جبکہ سائز 1,900 ملی میٹر (لمبائی)، 750 ملی میٹر (چوڑائی) 1,050 ملی میٹر (اونچائی) اور وہیل بیس: 1,215 ملی میٹر رکھی گئی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top