پہلے ذبح شدہ مرغی بیچنے پر پابندی عائد، قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

پہلے ذبح شدہ مرغی بیچنے پر پابندی عائد، قیمتوں کو بھی پر لگ گئے


سستی پروٹین عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ جاری ہے۔ لاہور میں چکن مزید 3 روپے بڑھ کر 442 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 322 روپے فی درجن تک جا پہنچے۔

انڈوں کی پیٹی کی قیمت 9 ہزار 540 روپے ہو گئی ہے جبکہ صافی گوشت 640 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

زندہ برائلر کا فارم ریٹ 277 روپے، تھوک ریٹ 291 روپے اور پرچون ریٹ 305 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں پہلے سے ذبح شدہ مرغی کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور مرغی فروشوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گاہک کے سامنے زندہ اور صحت مند مرغی ذبح کریں۔

اس حوالے سے دکانداروں کاکہناہے کہ گاہک کی ڈیمانڈ پر تازہ تندرست مرغی ذبح کر کے دیتے ہیں۔

شہریوں نےحکومت پنجاب کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ پنجاب حکومت کا احسن قدم ہے پکڑ دھکڑ ضروری ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top