پاکستان میں سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی ایشیا پاکستان ٹرمینل تاریخی آمد

پاکستان میں سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی ایشیا پاکستان ٹرمینل تاریخی آمد


دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں سے ایک ایم ایس سی مِکول ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ 400 میٹر لمبے اور 24 ہزار ٹی ای یو کی گنجائش والے اس جہاز کی کامیاب برتھنگ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین کنٹینر جہازوں میں شامل ہے، اور اس کی کامیاب ہینڈلنگ پاکستان کی بندرگاہی استعداد اور انتظامی صلاحیت کا ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سنگِ میل کے نتیجے میں عالمی شپنگ لائنز کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، اور یہ پیشرفت ملک کے میری ٹائم سیکٹر کو معیشت کا مضبوط ستون بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top