پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے اور کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 554 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 934 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس مندی کی طرف مڑ گیا تھا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں 23 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 21 کروڑ 39 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
دوسری جانب،روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر 16 پیسے سستا ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 283.21 روپے سے کم ہوکر 283.05 روپے پر بند ہوا۔